عشرہ مبشرہ کا تعارف
عشرہ: قاموس مترادف میں عشرہ کے معنی یوں بیان
ہوئے ہیں
دس روز، دس سال، دہا کا، دہائی و واہا، وہا۔
فیروزاللغات میں عشرہ کے
معنی یوں ہیں
عشرہ کا مطلب دس ہے۔
مبشرہ: فرہنگ آصفیہ میں مبشر کے معانی یوں ہیں:
مبشر کے معنی خوش خبری پہچانے والا، مثردہ، سال، بشارت بندہ
نور القرآن میں مبشرہ کے جو معنی
بتائیں گئے وہ یہ ہیں ۔
مبشرہ بشارت سے ہے جس کے معنی خوشخبری سنائے جانے کے ہیں۔ ایسی خوشخبری جس کا
اثر چہرے سے ظاہر ہو۔
عشرہ مبشرہ سے مراد وہ دس جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ
تعالیٰ عنہ ہیں جن کے واسطے بشارت بہشت ہے۔ یہ وہ دس خوش قسمت لوگ ہیں جن کو ان کی
زندگی میں ہی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے مختلف موقع پر خوش ہو کر اور
اسلام کے لیے اپنی زندگیاں پیش کرنے کی وجہ سے ، دینی خدمات ، خیر میں سبقت لے
جانے اور راہ حق میں آزمائش کے کٹھن مراحل ثابت قدمی سے طے کرنے کی وجہ سے ان کو
جنت کی بشارت سے نوازا ۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے صحابہ ہیں جن کو آپ صلی اللہ
علیہ وآلہٖ وسلم نے جنت کی بشارت دی لیکن "یہ دس جلیل القدر صحابہ ہیں جن کے
لیے بیک وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی لسان مبار سے جنت کی خوشخبری
کے الفاظ نکلے۔
جن احادیث مبارکہ میں اصحاب کو جنت کی بشارت دی گئی وہ یہ
ہیں۔
ان سعید بن زید حدثہ فی نفران رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم قال:
"عشرہ فی الجنۃ ابو بکر فی جنۃ و عمر فی الجنۃ و علی فی الجنۃ و عثمان فی
الجنۃ والزبیر و طلحہ و عبدلرحمن و ابو عبیدہ و سعد بن ابی وقاص قال فصد ھولاء
اسقۃ و عن العاشر فقال القوملنشرک اللہ یا ابا الا عورمن العاشر قال نشر تموتی
باللہ ابوالا عور فی الجنۃ"
حضرت سعید بن زید نے ایک جماعت میں حدیث بیان کی کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
دس آدمی جنت میں ہیں ابو بکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں علی جنت میں، عثمان جنت
میں زبیر و طلحہ ، عبد الرحمن ، ابو عبیدہ بن جراح ، سعد بن ابی وقاص جنت میں ہیں۔
سعید بن زید نو شخصوں کے نام گنا کر خاموش ہو گئے دسویں کا
نام نہیں لیا اس پر لوگوں نے کہا ابو الاعورہم تمہیں اللہ کی قسم دیتےہیں بتاؤ دسواں کون ہے؟ حضرت
سعید بن زید نے فرمایا تم نے مجھے اللہ کی قسم دی ہے تو سن لو "ابو الاعور
بھی جنت میں ہے۔
عن عبدالرحمن بن عوف قال قال رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ابو بکر فی الجنۃ،
عمر فی الجنۃ و عثمان فی الجنۃ و علی فی الجنۃ وطلحۃ فی الجنۃ والزبیر فی الجنۃ و
عبد الرحمن بن عوف فی الجنۃ وسعد بن ابی وقاص فی الجنۃ وسعید بن زیدفی الجنۃ
وابوعبیدہ بن الاجراح فی الجنۃ۔
حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ
وآلہٖ وسلم نے فرمایا: ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنتی ہیں۔ عمر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ جنت میں ہیں۔ عثمان جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں زبیر جنت
میں ہیں عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہیں۔ سعد بن ابی وقاص جنت میں ہیں سعید بن زید
جنت میں ہیں اور ابو عبیدہ بن جراح جنت میں ہیں۔
ترتیب عشرہ مبشرہ
عشرہ مبشر سے مراد وہ دس جلیل القدر صحابہ کرام علھیم
الرضوان ہیں جن کے لیے ایک ہی مجلس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی لسان مبارک
سے جنت کی بشارت کے الفاظ نکلے۔
متعدداحادیث مبارک میں ان صحابہ کرام علیھم الرضوان (عشرہ مبشرہ) کی فضیلت اور
ترتیب بیان کی گئی ہے۔
لیکن یہاں جامع ترمذی و
کتاب االمناقب ، باب عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضرت عبدالرحمن بن
عوف کی ایک حدیث کو نقل کرتے ہوئےعشرہ مبشرہ کی ترتیب درج کی جارہی ہے جو یہ ہے۔
عن عبدالرحمن بن عوف قال قال رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ابو بکر فی الجنۃ
و عمر فی الجنۃ و عثمان فی الجنۃ و علی فی الجنۃ وطلحۃ فی الجنۃ وانربیر فی الجنۃ
و عبد الرحمن بن عوف فی الجنۃ و سعد بن ابی وقاص فی الجنۃ و سعید بن زید فی الجنۃ
وابو عبدہ بن الجراح فی الجنۃ۔
۱۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
۲۔ حضرت عمر فاروق
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
۳۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ
عنہ
۴۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ
عنہ
۵۔ حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
۶۔ حضرت زبیر بن عوام رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
۷۔ حضرت عبد الرحمن بن رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
۸۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
۹۔ حضرت سعید بن زید رضی اللہ
تعالیٰ عنہ
۱۰۔ حضرت عبیدہ بن الجراح رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
عشرہ مبشرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں چا روں خلفائے راشدین بھی شامل ہیں لیکن موضوع مقالہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہاں ماسوئے خلفائے راشدین باقی چھ صحابہ کرام علیھم الرضوان کا ذکر کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment
Please not enter spam links/website links in the comment box . Strictly forbidden.