Class 10th Islamiat Notes | Surah Al Hazab | Ayat No. 1 till 8 | Short Questions - E-Learn

Latest

Easy Way To Learn

Sponser

Class 10th Islamiat Notes | Surah Al Hazab | Ayat No. 1 till 8 | Short Questions

سورة الاحزاب (آیات 1تا8(

سوال نمبر1۔سورة احزاب کی ابتدائی آیات میں رسول خدا ﷺ کو کن باتوں کی تلقین کی گئی؟

جواب  جن باتوں کا حکم دیا گیا وہ درج ذیل ہیں۔

۱۔        اللہ سے ڈر تے رہنا

۲۔       کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا

۳۔       جو آپ ﷺ کی طرف وحی کی جاتی ہے بس اسی کی پیروی کرنا

۴۔       اپنے رب پر بھروسہ رکھنا

سوال نمبر 2۔سورة احزاب مکی ہے یا مدنی؟

جواب  سورة احزاب مدنی ہے۔

سوال نمبر 3۔سورة احزاب کے کتنے رکوع ہیں؟

جواب  9

سوال نمبر 5۔سورة احزاب کی آیات کی تعداد کیا ہے؟

جواب  73

سوال نمبر 6۔سورة احزاب کی وجہ تسمیہ بیان کریں؟

جواب: غزوہ خندق میں مومنوں اور منافقین مدینہ کی آزمائش اور آپ ﷺ کے منہ بولے بیٹے حضرت زید بن حارثہ ؓ یعنی لے پالک بیٹوں کا حکم اور آپ ﷺ کی شان اقدس بیان کی گئی ۔

سوال نمبر 7۔سورة احزاب میں لے پالک بیٹوں کے لیے کیا حکم دیا گیا ہے؟

جواب  لے پالکوں کو ان کے اصل باپوں کے نام سے پکارو اللہ کو یہی پسند ہے اگر تمہیں ان کے باپوں کے نام معلوم نہ ھوں تو دین میں وہ تمہارے بھائی اور دوست ہیں۔

سوال نمبر 8۔اگر کوئی غلطی سے لے پالکوں کو ان کے اصل باپوں کے نام سے پکاریں تو کیا حکم ہے؟

جواب  ان کے بارے میں حکم ہے کہ غلطی سے ان پر کچھ گناہ نہیں ہو گا۔ لیکن جو جاننے کے باوجود قعد دلی سے کر ے تو اسی پر مواخذہ ہو گا۔

سوال نمبر 9۔سورة احزاب میں اللہ تعالیٰ نے کن کو مومنوں کی جانوں سے قریب کہا؟

جواب  اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو مومنوں کی جانو ں سے زیادہ قریب کہا۔

سوال نمبر 10۔نبی کریمﷺ کی بیویاں مومنوں کی کیا لگتی ہیں؟

جواب  پاک نبی ﷺ کی پاک بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں۔

سوال نمبر 11۔اللہ کی کتاب کے مطابق سب سے زیادہ ترکہ میں مسلمانوں اور مہاجرین کے حق دار کون ہیں؟

جواب  رشتہ دار آپس میں ترکہ کے زیادہ حقدار ہیں۔

سوال نمبر 12۔سورة احزاب میں کفار کے لیے کس عذاب کی وعید سنائی گئی ہے؟

جواب  دکھ دینے والے درد ناک عذاب کی۔

سوال نمبر 13۔الاحزاب کے لفظی معنی کیا ہے؟

جواب  الاحزاب کے لفظی معنی جماعت یا گروہ کے ہیں الاحزاب ”حزب"کی جمع ہے۔

سوال نمبر 14۔الاحزاب کا دوسر انام کیا ہے؟

جواب  احزاب کا دوسرا نام خندق ہے۔

سوال نمبر 15۔سورة الاحزاب میں کس غزوہ کا ذکر ہے؟

جواب  اس سورة میں غزوہ خندق کا ذکر ہے۔

سوال نمبر 16۔اللہ تعالیٰ نے کس انسان کے پہلو میں کیا نہیں بنائے؟

جواب  اللہ تعالیٰ نے کسی انسان کے پہلو میں دو دل نہیں بنائے۔

سوال نمبر 17۔خدا کی بات کیسی ہوتی ہے؟

جواب  خدا کی بات سچی ہوتی ہے۔

سوال نمبر 18۔سیدھا راستہ کون دکھاتا ہے؟

جواب  اللہ تعالیٰ

سوال نمبر 19۔لے پالکوں کو کس نام سے پکارنے کا حکم ہے؟

جواب  لے پالکو ںکو ان کے اصل باپوں کے نام سے پکارا کرو۔

سوال نمبر 20۔اللہ کے نزدیک درست بات کیا ہے؟

جواب  اللہ تعالیٰ کے نزدیک درست بات یہ ہے کہ لے پالکو ںکو ان کے اصل باپوں کے نام سے پکارا جائے۔

سوال نمبر 21۔اگر لے پالکوں کے باپوں کے نام معلوم ہوں تو کیا حکم ہے؟

جواب  وہ دین میں تمہارے بھائی ہیں اور دوست ہیں۔

سوال نمبر 22۔اپنے دوستوں سے احسان کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے کہاں لکھا ہے؟

جواب  یہ حکم کتاب اللہ یعنی قرآن پاک میں لکھ دیا گیا ہے۔

سوال نمبر 23۔اللہ تعالیٰ نے کن کن پیغمبروں سے عہد لیا ہے؟

جواب  آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت نو ح علیہ السلام  ،  حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت عیسیٰ ؑ علیہ السلام

سوال نمبر 24۔اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں سے کس قسم کا وعدہ لیا؟

جواب  اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں سے پکا وعدہ لیا۔

سوال نمبر 25۔اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں سے وعدہ کیوں لیا؟

جواب  تاکہ سچ کہنے والوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت کر لے۔

سوال نمبر 26۔ النبی اولیٰ بالم منین من انفسھم وازوجہ امھتھم کا ترجمہ کریں۔

جواب: آپ ﷺ مومنوں پر ان کی جانوںسے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں۔ اور آپ ﷺ کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں۔

سوال نمبر 27۔ ماجعل اللہ لرجل من قلبین فی جوفہ وما جعل ازواجکم الی تظھرون منھن امھتکم کا ترجمہ کریں۔

جواب: خدا نے کسی آدمی کے پہلومیں دو دل نہیں بنائے۔ اور نہ تمہاری عورتوں کو جن کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو تمہاری ماں بنایا ۔

سوال نمبر 28۔ وما جعل ادعیاءکم ابنا ءکم ذالکم قولکم بافواھکم واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل کا ترجمہ کریں۔

جواب: اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارے حقیقی بیٹے بنایا۔ یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں اور خدا تو سچی بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔

سوال نمبر 29۔ یایھاالنبی اتق اللہ ولاتطع الکفرین والمنفقین ان اللہ کان علیما حکیما کا ترجمہ کریں۔

جواب: اے نبی ﷺ ! خدا سے ڈرتے رہو اور کافروں منافقوں کا کہا نہ ماننا۔ بے شک خدا جاننے والا اورحکمت والا ہے۔


No comments:

Post a Comment

Please not enter spam links/website links in the comment box . Strictly forbidden.

Youtube Channel Image
Islamic Media | Malik Kashif Raza Please Subscribe to My YouTube Channel for New Islamic Videos
Subscribe