واقفیت عامہ نوٹس (جماعت سوم)
باب نمبر ۱: ہمارا ماحول
سوال نمبر
۱:انسان کو زندہ رہنے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے؟
جواب:انسان کو زندہ رہنے کے لئے سورج، ہوا اور پانی کی ضرورت
ہوتی ہے۔
سوال نمبر۲:
زندگی صرف زمین پر ہی کیوں ہے؟
جواب:زندگی صرف زمین پر ہے کیونکہ ہوا، پانی اور سورج صرف اسی
سیارے پر پائے جاتے ہیں۔
سوال
نمبر۳:مندرجہ ذیل کی تعریف کریں:جنگلی مساکن،صحرائی مساکن،قطبی مساکن،آبی مساکن،
جواب: جنگلی
مساکن:ایسا مسکن جو درختوں،گھاس اور
پودوں سے بھرا ہوا ہو جنگلی مسکن کہلاتا ہے۔
صحرائی مساکن:ایسا مسکن جس میں زمین ریتلی، پانی کم اور گرمی زیادہ ہو
صحرائی مسکن کہلاتا ہے۔
قطبی مساکن:اس مسکن میں سورج کی روشنی کم ہوتی ہے اور ٹھنڈ زیادہ ہوتی
ہے۔
آبی مساکن:یہ مسکن سمندر،دریاؤں اور جھیلوں پر مشتعمل ہوتا ہے۔
سوال نمبر ۴:ماحول
میں تبدیلی کا کیا مطلب ہے اور یہ کیوں آتی ہے؟
جواب:ماحول کا بدل جانا
ما حولیاتی تبدیلی کہلاتا ہے۔ اس کی وجوہات آگ کا لگ جانا ، سیلاب یا قحط ہو سکتے
ہیں۔
سوال نمبر
۵:ماحولیاتی نظام کی وضاحت کریں؟
جواب: ماحولیاتی نظام تمام جانداروں اور بے جان چیزوں سے مل کر
بنتا ہے۔مثلاً انسان، جانور،پودے، پرندے، کیڑے،زمین ،پتھر، پانی اور ہوا وغیرہ۔
سوال نمبر ۶:ماحولیاتی توازن ہمارے لئے کیوں ضروری
ہے؟
جواب:تمام جاندار زندہ رہنے کے لئے ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔تمام جانداروں کے زندہ رہنے کے لئے
ماحولیاتی توازن بہت ضروری ہے۔
سوال نمبر ۷:کرہ
ارض کا درجہ حرارت کیوں بڑھ رہا ہے؟
جواب:گرین ہاؤس عمل میں اضافہ کی وجہ سے سورج کی روشنی بہت زیادہ
مقدار میں جذب ہو کر زمین تک پہنچ رہی ہے اور کرہ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
سوال
نمبر۸:زمین کے بڑھتے درجہ حرارت سے کیا نقصان ہو رہا ہے؟
جواب:پہاڑوں پر جمی برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے۔ بارش کا توازن
خراب ہو رہا ہے۔ سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے۔
سوال نمبر
۹:کرہ ارض کے درجہ حرارت کو مناسب درجے پر رکھنے کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟
جواب:اے سی کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔ درختوں کو کٹنے سے
بچانا چاہیے۔ پلاسٹک کے شاپر کا استعمال کم کرنا چاہیے۔
سوال نمبر
۱۰:اگر ماحول جانداروں کی زندگی کے مطابق نہ ہو تو کیا ہوگا؟
جواب:اگر ماحول جانداروں کی زندگی کے مطابق نہ ہو تو جانداروں کی
بقا مشکل ہو جائے گی۔
باب نمبر ۲: جانداروں کی زندگی کے
مراحل
سوال نمبر
۱:حیاتی چکر /دورِ حیات کا کیا مطلب ہے؟
سوال نمبر۲: پودے
کے حیاتی چکر/دورِ حیات کو بیان کریں، اور اس کی ڈایا گرام بھی بنائیں؟
جواب:پودے کا حیاتی چکر بیج سے شروع ہوتا ہے بیج سے پودا اور پھر
درخت بنتا ہے۔جس پر پھل لگتے ہیں۔جو اپنے اندر بیج رکھتے ہیں۔
سوال نمبر۳: مرغی
کے حیاتی چکر/دورِ حیات کو تصاویر کی مدد
سے واضح کریں ؟
جواب:مرغی کا حیاتی چکرانڈوں سے شروع ہوتا ہے۔جن کو مرغی اکیس دن
تک سیتی ہے تو چوزے بنتے ہیں ۔چند ماہ بعد یہ چوزے مرغی/مرغا بن جاتے ہیں۔
باب نمبر ۳: ہمارا مدد گار سورج
سوال نمبر ۱:سائے
کیسے بنتے ہیں؟
جواب: روشنی کی شعاعیں جب کسی چیز سے گزر نہیں سکتیں تو آگے
اندھیرا چھا جاتا ہے۔جو سایہ کہلاتا ہے۔
سوال نمبر۲: پرانے
زمانے میں لوگ وقت کاتعین کس طرح کرتے تھے؟
جواب:پرانے زمانے میں گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو لوگ سایوں کی
لمبائی سے وقت کا اندازہ لگاتے تھے۔
سوال نمبر۳:اگر
ہر طرف اندھیرا ہو تو کیاسا ئے بنیں گے؟
جواب:اگر ہر طرف اندھیرا ہو تو سائے نہیں بنیں گے کیونکہ سائے
بننے کے لئے روشنی کا ہونا ضروری ہے۔
سوال نمبر ۴:سایہ
کس طرح لمبا ہوتاہے؟
جواب: جب روشنی کا ذریعہ کسی جسم کے آگے یا پیچھے ہوتا ہے تو
سایہ لمبا ہوتا ہے۔ اس کے بر عکس اگر
روشنی اس جسم کے بالکل اوپر کر دی جائے تو سایہ چھوٹا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment
Please not enter spam links/website links in the comment box . Strictly forbidden.