اہم غذائی نعمتیں
معانی |
الفاظ |
معانی |
الفاظ |
زیادہ تر |
بیشتر |
بصارت/ نظر |
بینائی |
یکتا / واحد |
منفرد |
جما ہوا / تُرش |
خمیر شدہ |
پسندیدہ |
مرغوب |
یاد رکھنے کی صلاحیت |
یادداشت |
پائداری/قیام |
بقا |
بڑھنا |
نشوونما |
نرمی |
ملائمت |
اچھا |
عمدہ |
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی لا تعداد نعمتوں سے نوازا ہے
۔اِن نعمتوں میں کھانے اور پینے کی بھی بے شمار چیزیں شامل ہیں جنھیں رزق کہا جاتا
ہے ۔رزق کی نعمت میں بیشتر چیزیں ایسی ہیں جو نہ صرف ہماری غذائی ضروریات کو پورا
کرتی ہیں بلکہ ہمیں مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔اِن غذاؤں میں سب سے اہم دودھ ،دہی ،مکھن اور شہد ہیں جن کے
مسلسل استعمال سے ہم تندرست و توانا زندگی بسر کر سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں دودھ اہم غذائی اشیا میں سب سے اہم سمجھا جاتا
ہے ۔یہ صحت بر قرار رکھنے اور بیماریوں کے علاج کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے اور قدرت کی عطا کردہ مکمل غذاؤں میں سے ایک
ہے ۔انسان قدیم زمانے سے مویشیوں کا دودھ
استعمال کرتا چلا آرہا ہے ۔گائے ، بھینس اور بکری کے دودھ میں پروٹین ہوتی ہے ۔ دودھ میں پروٹین کے علاوہ
چکنائی اور دیگر تمام غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو زندگی کی بقا اور صحت کے
لیے لازمی ہیں ۔دودھ یادداشت کو تیز اور تھکاوٹ کو دُور کرتا ہے ۔جسمانی طاقت
برقرار رکھتا اور عمر بڑھاتا ہے ۔ ہر عمر کے فرد کے لیے یہ بے حد مفید ہے ۔
دہی دودھ کی خمیر شدہ شکل ہے ۔یہ اپنی ملائمت اور خوش گوار
ذائقے کی وجہ سے لوگوں کی مرغوب غذا ہے ۔اس میں بھی بہت سی خوبیاں ہیں ۔ دہی سے لسّی ،مکھن اور خالص دیسی گھی
تیار کیا جاتا ہے ۔یہ تمام اشیا بہت مفید اور صحت بخش ہیں ۔دہی جِلد اور اعصاب کو
مضبوط کرتا ہے ۔بالوں کی نشوونما میں بھی بہت مدد گار ہے ۔اس کے استعمال سے بال
طاقت ور ہو جاتے ہیں ۔دہی کے استعمال سے پُر سکون نیند بھی حاصل ہوتی ہے ۔
شہد اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کے لیے شاندار تحفہ ہے ۔اس
میں منفرد قسم کی غذائی اور طبّی خصوصیات
ہوتی ہیں ۔ صرف شہد کی مکّھیاں ہی شہد
بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔یہ حرارت اور توانائی کے عمدہ ترین ذرائع میں
سے ایک ہے ۔ یہ براہِ راست خون میں شامل ہو جاتا ہے ۔تیزابیت کو دُور کرتا ہے ۔شہد
دل کو تسکین اور فرحت بخشتاہے آنکھوں اور بینائی کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے ۔دودھ
اور شہد کا مشروب پینے سے دل کو طاقت اور سکون ملتا ہے ۔ہاضمے کے لیے بھی مدد گار
ہے۔ غرض یہ کہ شہد کے استعمال کے لاتعداد فائدے ہیں ۔
پیارے بچّو ! آپ اِن غذائی نعمتوں کو استعمال کیا کریں اور
اِن نعمتوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہرگز نہ بھولیں ۔
مشکل الفاظ کے معانی
سوالات کے جوابات دیں۔
سوال
نمبر 1 : دودھ کو سب سے اہم غذا کیوں سمجھا جاتا ہے ؟
جواب
:دُنیا
بھر میں دودھ اہم غذائی اشیا میں سب سے اہم سمجھا جاتا ہے یہ صحت برقرار رکھنے اور بیماریوں کے علاج
کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے اور قدرت کی
عطا کردہ مکمل غذاؤں میں سے ایک ہے ۔
سوال
نمبر 2 :دودھ کے تین فوائد تحریر کیجیے۔
جواب
: 1 ۔
گائے ، بھینس اور بکری کے دودھ میں پروٹین
ہوتی ہے ۔
2 ۔ دودھ یادداشت کو تیز اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے ۔
3 ۔ دودھ جسمانی طاقت برقرار
رکھتا ہے اور عمر بڑھاتا ہے ۔
سوال
نمبر 3 : دہی کس کس طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے ؟ کوئی چار طریقے تحریر کیجیے ۔
جواب
: 1 ۔دہی کو استعمال میں لاکر لسّی بنائی جاتی ہے
۔
2 ۔ دہی کا استعمال رائتے کے طور
پر کیا جاتا ہے ۔
3 ۔ دہی سے مکھن تیار کیا جاتا
ہے۔
4 ۔ دہی سے دیسی گھی تیار کیا جاتا ہے۔
سوال
نمبر 4 : شہد کے اہم فوائد تحریر کریں ۔
جواب
: 1 ۔شہد
تیزابیت کو دور کرتا ہے ۔
2 ۔ شہد دل کو تسکین اور فرحت
بخشتا ہے ۔
3 ۔ شہد آنکھوں اور بینائی کے
لیے فائدہ مند ہے ۔
4 ۔ شہد ہاضمے کے لیے مدد گار ہے
۔
5 ۔ شہد اور دودھ کا مشروب پینے
سے دل کو طاقت اور سکون ملتا ہے ۔
سوال
2 : اِن الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے ایک
مختصر اور مربوط عبارت تحریر کریں ۔
تندرست |
بقا |
طاقت |
نعمت |
مفید |
پُر سکون |
نشوونما |
علاج |
قدرت |
پھل ہمارے لیے بہت مفید ہوتے ہیں ۔پھل اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے یہ انسان کو چاق و چوبند اور تندرست رکھتے ہیں پھل کافی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں ۔پھلوں کے استعمال سے انسان طاقت ور ہوتا ہےاور نشوونما بڑھتی ہے ۔پھلوں میں موجود وٹامن ، فولاد اور کیلشیم وغیرہ ہمارے دل اور جسم کی بقا کرتے ہیں ۔پھلوں کے مشروبات کا ذائقہ دل کو پُر سکون کرتا ہے ۔پھل اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قدرت ہے ۔
No comments:
Post a Comment
Please not enter spam links/website links in the comment box . Strictly forbidden.