Urdu Notes | Class V | Class V Complete Urdu Notes 2022 | جماعت پنجم اردو نوٹس - E-Learn

Latest

Easy Way To Learn

Sponser

Urdu Notes | Class V | Class V Complete Urdu Notes 2022 | جماعت پنجم اردو نوٹس

اردو نوٹس برائے جماعت پنجم

عنوان: ایفائے عہد

سوال نمبر1۔ مس یمن تمام طلبہ کی پسندیدہ استانی کیوں تھیں؟

جواب: طلبا  اس لیے ان کو بہت پسند کرتے تھے کہ وہ دل و جان سے ان کو پڑھائیں ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خاص توجہ دیتیں انہیں اسلام کے متعلق قصوں اور کہانیوں سناتیں۔

سوال نمبر2۔ ایفائے عہد کے دو فوائد لکھیے۔

جواب: 1۔ باہمی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔ 2۔ باہمی اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے۔

 3۔ ایفائے عہد اللہ تعالیٰ کی رضا کا سبب ہے۔ اس سے دنیا میں راحت اور سکون ملتا ہے۔

سوال نمبر3۔ ایفائے عہد کیوں ضروری ہے؟ وضاحت سے لکھیے۔

جواب: اسلام میں ایفائے عہد کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنے وعدوں کو پورا کرو انسانی معاشرے میں آپس کے معاملات وعدوں پر چلتے ہیں۔ وعدہ خلافی سے معاشرے کی بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ حضرت محمد ﷺ ہر حال میں اپنے وعدے کی پابندی کرتے تھے۔

یہ انسان کی اہم خوبی ہے جو اسے پورے معاشرے میں قابل احترام بناتی ہے۔ ایفائے عہد کے بارے میں آپ ﷺ کی ایک اہم حدیث ہے۔

جس  میں عہد نہیں اس میں دین نہیں انسانوں کے درمیان تعلقات و معاملات میں دیانت داری، سچائی قانون کی پابندی اور نظم و ضبط کا احترام بھی ایفائے عہد کو اپنی زندگی کا شعار بنانا چاہیے۔

سوال نمبر4۔ اس سبق کے مطالعے سے آپ نے کیا پیغام حاصل کیا ؟

جواب: ہمیں ہمیشہ اپنے ایفائے عہد کا خیال رکھنا چاہیے۔

____________________________________________________________

عنوان:  قومی ترانے کی کہانی

سوال نمبر5۔ قومی ترانے کو بغور پڑھ کر اس کا مفہوم اپنی کاپی میں لکھیے اور ساتھیوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں۔

جواب: قومی ترانے کا مفہوم:

            قومی ترانے کی ہر سطر میں وطن سے محبت اور فخر کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہمارا پاک وطن ہمیشہ شادآباد رہے اور ہمیشہ خوشیوں کا بھرپور بنا رہے۔ ہمارا وطن  عظیم حوصلے اور جوش و جذبے کا نشان ہے اور ہمیشہ یہاں رہنے والون میں بھائی چارہ رہے دعا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ صلامت رہے۔ قومی ترانے میں ہمارے ملک کا پرچم عظمت اور بڑائی کو ظاہر کرتا ہے۔ پرچم میں چاند ستارے والا پرچم ترقی اور کامیابی کا نشان ہے۔ دعا ہے کہ ہمارا وطن ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سائے تلے رہے۔

سوال نمبر6۔ قومی ترانہ پڑھتے وقت کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ اپنے الفاظ میں ترتیب کیسے لکھتے؟

جواب: قومی ترانہ پڑھتے وقت ادب و احترام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ اس سے قومی وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہمیں اس کو غلط تلفظ سے اور بغیر سمجھے نہیں پڑھنا چاہیے۔ قومی ترانے کو باوقار انداز سے مفہوم کو سمجھ کر پڑھنا چاہیے کیوں کہ قومی ترانہ ہماری شناخت ہے۔ اور طاقت ہے۔

سوال نمبر 7۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں۔

الفاظ

جملے

قوم

کسی بھی قوم کی پہچان اس جھنڈے   سے ہوتی ہے۔

شناخت

میری شناخت میرا ملک پاکستان ہے۔

معیار

احمد غلام علی چھاگلہ کی تیرانے دھن  ترانہ کمیٹی کی معیار پر پورا اتری۔

اخوت

اسلام ہمیں اخوت کا سبق دیتا ہے۔

باوقار

قا ئد اعظم باوقار انداز رکھتے تھے۔

____________________________________________________________

عنوان: درخواست: پرنسپل کے نام رخصت کی درخواست تحریر کیجیے۔

بخدمت پرنسپل دی ایجو کیٹرز سکول ساہیوال

جناب عالیٰ !

گزارش ہے کہ میرے بھائی کی شادی ہے۔ جس میں میرا شامل ہونا نہایت ضروری ہے براہ مہربانی مجھے ایک ہفتے کی چھٹی دی جائے۔

عین نوازش ہو گی۔

                                                                                                                                    العارض

                                                                                                                                    آپ کا تابع فرمان

                                                                                                                                    ا۔ ب۔ ج۔

مورخہ :_______________________                                                                            جماعت: پنجم

______________________________________________________

عنوان: اپنے علاقے میں جراثیم کش اسپرے کروانے کے لیے محکمہ صحت کے نام درخواست

بخدمت جناب چیئر مین میونسپل کمیٹی ساہیوال

جناب عالیٰ !

گزارش ہے کہ ہمارے محلہ میں صفائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے ۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بد بو پھیلی رہتی ہے اور مچھروں کی زیادتی ہو گئی ہے۔ جس سے ملیریا جیسے موذی مرض کے پھیلنے کا خطرہ ہے گندگی کی وجہ سےاہل محلہ بہت پریشان ہیں۔

براہ مہربانی صفائی کا انتظام کیا جائے تاکہ پانی خشک ہو اور مچھروں کو ختم کرنے کے لیے چراثیم کش اسپرے کیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچ سکیں۔

عین نوازش ہو گی۔

                                                                                                                                    العارض

                                                                                                                                    درخواست گزار

                                                                                                اہل محلہ

______________________________________________________

عنوان: سارے محسن ہمارے

سوال نمبر1۔  سوچیے اور لکھیے کہ اگر عمر کی جگہ آپ فہرست مرتب کرے تو ان میں مزیدکن کن پیشوں کے نام لکھتے۔

جواب: چوکیدار، پھل فروش، دکاندار، نرس، ڈاکٹر، درزی، رنگ ساز، ڈرائیور

سوال نمبر2۔ عمر یہ سمجھتا تھا کہ عمل کے بغیر علم بے کار ہے اس بات سے آپ نے کیا سمجھا وضاحت سے تحریر کریں۔

جواب: میں نے  بھی عمر کی طرح یہ جان لیا کہ علم حاصل عمل ہے اور بغیر عمل کے علم بے کار ہے۔ میں نے جنا جو ہماری زندگی میں آسانیاں تقسیم کر رہا ہے وہ ہم سب کا محسن ہے۔ ہمارا معاشرہ ایک دوسرے کے تعاون سے ہی چلتا ہے۔ اس لیے سارے پیشوں سے وابستہ افراد ہمارے محسن ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ سے ان سب کی سلامتی اور سکون کی دعا کرنی چاہیے۔

سوال نمبر3۔ آپ نے اس سبق سے کیا نتیجہ اخذ کیا ؟ اپنے الفاظ میں تحریرکریں۔

جواب: معاشرے کا جو فرد ہمارے کام آتا ہے وہ ہمارا محسن ہے ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے اور ان کی سلامتی اور صحت کے لیے دعا کرنی چاہیے

سوال نمبر4۔ درج ذیل الفاظ و محاورات کو اپنے جملوں میں استعمال کریں۔

محاورات

جملے

روز مرہ

روز مرہ کی طرح آج بھی احمد کی طبیعت بہت خراب ہے۔

محسن

جو انسان ہمارے کام آتا ہے وہ ہمارا محسن ہے۔

آگاہی حاصل ہونا

ہمیں ہر کام کرنے سےپہلے اس  میں آگاہی ہونا لازمی ہے۔

شکر گزاری

ہمیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کرنی چاہیے۔

مستعد

ہمیں ہر کام مستعد ہو کر کرنا چاہیے۔

شفیق

میرے تمام استاد مہربان اور شفیق ہیں۔

منور کرنا

اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے دل ایمان کی روشنی سے منور کردے۔

نیند کی آغوش میں جانا

مریم عشاء کی نماز پڑھ کر سکون سے نیند کی آغوش میں چلی گی۔

____________________________________________________________

عنوان:نظم"وطن"

سوال نمبر1۔ نظم میں شاعر نے کس عزم کا اظہار کیا ہے؟

جواب: نظم میں شاعر نظر زیدی اپنے وطن کو باغ کی طرح بنانے اور گلیوں کو پھولوں سے سجانے کے عزم کا اظہار کر رہا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت کریں اس پر دشمن کی بری نظر نہ پڑنے دیں گے اور اس کے دشمن کو رولائیں گے۔

سوال نمبر2۔ شاعر نے نظم میں وطن کی کون کون سی خوبیاں بیان کی ہیں؟

جواب: شاعر نے نظم وطن کی بہت سی خوبیاں بیان ہیں شاعر کہتا ہے کہ وطن پر اللہ کی رحمت کا سایہ ہے اس کی مٹی سونا ہے اور اس کا پانی امرت جیسا ہے۔

سوال نمبر3۔ آپ اپنے وطن کے لیے کیا کیا کرنا چاہتے ہیں؟

جواب: میں اپنے وطن کا ساری دنیا میں نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

سوال نمبر4۔ نظم کے ہر بند کے قافیوں کی فہرست بنائیے۔

جواب: محنت عظمت، رحمت، شرافت، امرت قوت، جیت

سوال نمبر5۔ نظم کا مرکزی خیال تین سطور میں تحریر کریں۔

جواب: ا س نظم شاعر نظر زیدی اپنے وطن سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ قوت ایمانی کے بھروسے ہر جیت کا جذبہ رکھتا ہے۔ وہ بہہ رہا ہے اپنے وطن کے دشمن کی بری نظر نہیں پرھنے دیں گے۔

سوال نمبر3۔ درج ذیل بند کا مفہوم شاعر کے حوالے کے ساتھ تحریر کریں۔

جواب: شاعر کہتا ہے کہ میرے وطن کی مٹی بہت زرخیز ہے۔ اس کا پانی امرت کی طرح میٹھا ہے۔ یہاں رہنے والوں کے لیے یہاں کی مٹی بہت زرخیز ہے۔ محنت کر کے سب مل سکتا ہے۔ ہم اپنے اللہ نےہمارے وطن کے ہر فرد کے دل میں ایمانکی قوت دی ہے۔  جس کی وجہ سے ہمارے وطن نام اونچا ہے۔ ہم اپنے وطن کی ترقی کے لیے اتنا کام کریں گے تاکہ اس کا نام پوری دنیا میں اونچا ہو۔

سوال نمبر4۔ آپ اللہ تعالیٰ  کی حمد و ثنا کیسے کر سکتے ہیں؟ دو باتیں لکھیے۔

جواب: ہم اللہ کی حمد ثنا عبادت حقوق کی ادائیگی سے کر سکتے ہیں۔

سوال نمبر5۔  حمد کے پہلے بند کا مطلب لکھیے۔

جواب: ہر انسان یہی کہتا ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے۔ دنیا میں پھولوں کی طرف دیکھے تو وہ ہر وقت خدا کی بڑائی بیان کرتے نظر آتے ہیں کہ اللہ کی ذات یہی سب سے اعلیٰ ہے۔

____________________________________________________________

عنوان:سیرت ِ طیبہ

سوال نمبر1۔ حضرت محمد ﷺ بچوں سے پیار کا اظہار کس طرح فرماتے؟

جواب: حضرت محمد بچوں سے بے حد پیار کرتے تھے اور ان کا دل و جان سے خیال رکھتے تھے آپ بچوں پر بہت مہربانی فرماتے تھے ان سے محبت کرتے پیار سے ان کے سر پر ہاتھ پھیرتے تھے اور ان کے لیے بھلائی کی دعا فرماتے آپ ﷺ راہ چلتے بچوں کو سلام کرتے فصل کا پہلا میوہ سب سے کم عمر بچے کو کھلاتے۔

سوال نمبر2۔  حضرت محمد ﷺ نے سجدہ کیوں لمباکر دیا؟

جواب: حضرت محمد ﷺ ایک دن نماز پڑھ رہے تھے حضرت حسین  بچوں کی عادت کے مطابق آپ ﷺ کی کمر مبارک پر بیٹھ گئے ان کے گزر جانے کے خیال سے آپ ﷺ نے سجدہ لمبا کر دیا۔

سوال نمبر3۔  حضرت انس  نے حضرت محمد ﷺ کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا؟

جواب: حضرت انس  آپ ﷺ کے خاص خادم تھے ۔ آپ  نے آپ ﷺ کی دس سال  خدمت  گزار رہے ۔  آپ  نے نہ کبھی مجھے ڈانٹا نہ مجھے کبھی مارا اور نہ کبھی یہ پوچھا کہ تم نے یہ کام کیوں نہیں کیا۔ کبھی ایسا ہوا کہ حضرت محمد ﷺ نے مجھے کسی کام کے لیے کہتے اور میں کیل میں لگا رہتا یا کام بھول جاتا تو آپ ﷺ نے مسکرا کر فرماتے اب تو یہ کام کرد و۔

سوال نمبر4۔  یہودی لڑکے کے واقعہ سے آپ نے کیا بات سمجھی؟

جواب: یہودی لڑکے کے واقعہ سے یہ بات سمجھ میں آئی ہے کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی وجہ سے وہ دوزخ کی آگ سے بچ گیا۔

سوال نمبر5۔  صحیح بخاری کس نوعیت کی کتاب ہے؟

جواب: صحیح بخاری احادیث کی کتاب ہے۔

سوال نمبر6۔ درج ذیل الفاظ کے جملے لکھیں۔

الفاظ

جملے

انسان

تمام انسان برابر ہیں۔

پیکر

آپ ﷺ تمام جہان والوں کے لیے محبت اور شفقت کے پیکر ہیں۔

پیغام

آپ ﷺ تمام جہان والوں کے لیے اللہ کی وحدانیت کا پیغام لے کر آئے۔

جہان

آپ ﷺ تمام جہان والوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔

خادم

حضرت انس  آپ ﷺ کے خاص خادم تھے۔

روایت

مہمان نوازی ہماری روایت میں شامل ہے۔

رحمت

آپ ﷺ نے بیٹی کو رحمت قرار دیا۔

سجدہ

تمام مسلمان صرف خدا کو سجدہ کرتے ہیں۔

شفقت

آپ ﷺ نے بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت کرنے کی تلقین کی۔

مشہور

آپ ﷺ صادق اور امین کے لقب سے مشہور تھے۔

محبت

ہمیں اپنے والدین سے پیار اور محبت سے پیش آنا چاہیے۔

عذاب

اللہ ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچائے۔

____________________________________________________________

عنوان:الفاظ مترادف

          ایسے الفاظ جو لکھنے اور بولنے میں الگ جیسے نہ ہوں لیکن معنی کے لحاظ سے  ایک جیسے ہوں مترادف والد اور بیمار کا مریض۔

الفاظ

مترادف

الفاظ

مترادف

آنکھ

چشم

باپ

والد

امیر

دولت مند

بدن

جسم

بیمار

مریض

پرایا

غیر

بہشت

جنت

پہاڑ

جبل

بشر

انسان

تاریکی

اندھیرا

اجالا

روشنی

جنگل

دشت

آسمان

فلک

آغاز

ابتداء

آس

امید

 

 

____________________________________________________________

عنوان:متضاد الفاظ

متضاد کے معنی ہیں الٹ۔ وہ الفاظ جو معنی کے لحاظ سے ایک دوسرے کی ضد ہوں یا الٹ ہوں متضاد الفاظ کہلاتے ہیں۔

الفاظ

متضاد

الفاظ

متضاد

بچہ

بڑا

خوش

ناخوش

چست

سست

آباد

ویران

اپنا

پرایا / غیر

پاک

ناپاک

دھوپ

چھاؤں

اوپر

جنگ

ثواب

گناہ

جنت

دوزخ

روشنی

اندھیرا

 

 

____________________________________________________________

عنوان:مذکر مونث

مذکر: ایسے اسم جو جو نر کے لیے بولے یا استعمال کیے جائیں مذکر کہلاتے ہیں۔ مثلا لڑکا، مرد، گھوڑا، باپ، معلم وغیرہ۔

مذکر

مونث

مذکر

مونث

استاد

استانی

میاں

بیوی

مرد

عورت

خسر

خوشدامن

ابا

امی

چودھری

چودھرائن

بھائی

بہن

ملک

ملکانی

لڑکا

لڑکی

والد

والدہ

خاوند

بیوی

سالا

سالی

دوست

سہیلی

 

 

____________________________________________________________

عنوان: آپ بیتی "نمک کا شہر"

میرا نام نمک کا شہر ہے میں پاکستان کے شہر کھیوڑہ جسکی تحصیل پنڈوادن خان ضلع جہلم میں واقع ہوں جو لاہور سے 260 کلو میٹر اور اسلام سے 120 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

            میری دریافت حضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت سے 326  سال پہلے ہوئی تھی یہ اس زمانے کی بات ہے جب دریائے جہلم کے کنارے سکندر اعظم اور ہندو راجا پور س کے درمیان جنگ ہوئی۔

            سکندر اعظم نے فوج کے گھوڑے دریائے جہلم کے علاقے میں سبزہ چرنے کے دوران پتھروں کو چاٹتے ہوئے نظر آئے اسی بات سے معلوم ہوا کہ یہاں نمک کے بہت سے ذخائر موجود ہیں۔ مین دنیا کو دوسرا بڑا ذخیرہ ہوں میرے ذخائر 220 ملین ٹن تک پاکستان میں موجود ہیں۔ کھیوڑہ میں میں میری سترہ منزلیں بنائی گئی  ہیں۔ میرے نمک کا بچاس فیصد نمک ستونوں میں چھوڑ دیا گیا ہے یہ ستونوں کو مضبوط رکھ سکے۔ میری نمک کی کان گرمیوں میں ٹھنڈی ہوتی ہے۔

میری کان کی سیر کو بہت سے لوگ آتے ہیں اور یہاں آ کر لطف اندوز ہوتے ہیں میری کان میں سانس اور دمے کو ہسپتال بھی ہے جو مریض سانس اور دمے یہاں آتے ہیں۔ میری کان کی آب و ہوا میں صحت  ہو کر جاتے ہیں۔



میری کان میرے شہر میں نمک سے بنا ہوا قائد اعظم کا مزار اور ایک شیش محل بھی ہے۔ میرا شہر میں نمک کے ذرات رات کو ہیروں کی طرح چمکتے ہیں۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے انسانوں اور جانوروں کے لیے فائدے مند بنایا ہے۔

 


No comments:

Post a Comment

Please not enter spam links/website links in the comment box . Strictly forbidden.

Youtube Channel Image
Islamic Media | Malik Kashif Raza Please Subscribe to My YouTube Channel for New Islamic Videos
Subscribe