Noor Bashar's Trouble Review | Kya Huzoor ﷺ Noor | Prophet Muhammad (ﷺ) Noor-ul-Bashar - E-Learn

Latest

Easy Way To Learn

Sponser

Noor Bashar's Trouble Review | Kya Huzoor ﷺ Noor | Prophet Muhammad (ﷺ) Noor-ul-Bashar

مسئلہ نور بشر کا ایک جائزہ
ہم اہلسنت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ نور ہیں۔ جبکہ کچھ لوگوں کا نکتہ نظر یہ ہے کہ آپ نور نہیں۔ اس مقام پر وہ لوگ اپنا موقف کمزور ہونے کی وجہ سے بات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لہٰذا ایک بنیادی بات پیش نظر رہنی چاہیے۔ وہ یہ کہ یہ دیکھا جائے کہ ہمارا اور ان کا اختلاف کس بات میں ہے۔ اس بات پر فریقین متفق ہیں کہ سید عالم ﷺ کامل واکمل بشر ہیں۔ اختلاف اس بات پر ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ حضور ﷺ نور ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نور نہیں۔
 لہٰذا ہم پر لازم آتا ہے کہ ہم آپ کے نور ہونے کے دلائل پیش کریں اور اُن پر لازم آتا ہے کہ نور نہ ہونے پر کوئی دلیل دیں۔ مخالفین جوابابشر ہونے کی دلیل دیتے ہیں۔ اختلاف تو نور ہونے یا نہ ہونے میں ہے ۔ مخالفین کے پاس نور نہ ہونے کی کوئی ضعیف دلیل بھی نہیں ۔ اس لیے وہ بات بدلتے ہوئے اپنا دفاع کرتے ہوئے اس بات کی دلیلیں دینا شروع کر دیتے ہیں جن میں اختلاف نہیں ہے۔
بشریت نور کی ضد نہیں ہے کہ ایک جگہ دونوں جمع نہ ہو سکیں بلکہ جمع ہو سکتی ہیں۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نور ہیں لیکن قرآن مجید میں سورة میم سولہویں پارے میں انہیں بشر کہا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ فتمثل لھا بشرا سویا
لہٰذا مخالفین پر لازم آتا ہے کہ حضورﷺ کے نور نہ ہونے کی دلیل دیں نہ کہ بشر ہونے کی دلیل دیں۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ
 قُد جاءکم من اللہ نور و کتاب مبین
ترجمہ:تحقیق آئے تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے نور اور روشن کتاب۔ 
    ki taraf se ek Noor aaya aur ek Roshan Kitaab ﷻ Beshak tumhare paas Allah
(Parah 6, Surah Al Maedah: 15)
مخالفین کے حکیم الامت اشرف علی تھانوی کی کتاب میلاد النبی ﷺ کے صفحہ ۶ مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ ریلوے روڈ ملتان میں اپنا عقیدہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں ۔یہ ایک مختصر سی آیت ہے اس میں حق سبحانہ تعالیٰ نے اپنی دو نعمتوں کا عطا فرمانا اور ان دونوں پر اپنا ظاہر فرمانا بیان فرمایا ہے۔ان دونوں نعمتوں میں ایک تو حضورﷺ کو وجود باوجود ہے اور دوسری نعمت قرآن مجید کا نزول ہے۔ اسی کتاب کے صفحہ ۴۶پرہے
" نور حضورﷺ کے زیادہ مناسب ہے۔"
اس کتاب کے سر ورق پہ یہ شعر لکھا ہے۔
نبی     خود      نور     اور     قرآن     ملا       نور
نہ   ہو    کیوں   مل   کے    پھر   نور   علی   نور
            رشید احمد گنگوہی کے جمع کردہ رسالہ ارشادالسلوک کے صفحہ ۷۵۱ پر ہے۔" بیشک آیا تمہارے پاس حق تعالیٰ کی طرف سے نور اور واضح کتاب" اس آیت میں نور سے مراد حبیب خدا ﷺ کی ذات ہے۔"(امداد السلوک ترجمہ ارشاد الملوک س ۷۵۱مدینہ پبلشنگ کمپنی کراچی)
مخالفین آپ ﷺ کو نور مجسم کہنے پر کانپتے ہیں مگر خود ان کے عقیدہ میں رشید احمد گنگوہی بھی نور مجسم ہے۔ ملاحظہ ہو ان کے جامع معقول ومنقول محمود حسن نے جو رشید احمد گنگوہی کا خلیفہ ہے اپنے پیر کے بارے میں کہتا ہے۔
چھپا       کے       جامہ      فانوس       کیونکر     شمع     روشن      کو
تھی    اس     نور    مجسم     کے    کفن    میں     وہ    ہی    عریانی

مرثیہ اس  مصنف محمود حسن ۔ راشد کمپنی دیو بند) اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کو ہدایت فرمائے۔آمین

No comments:

Post a Comment

Please not enter spam links/website links in the comment box . Strictly forbidden.

Youtube Channel Image
Islamic Media | Malik Kashif Raza Please Subscribe to My YouTube Channel for New Islamic Videos
Subscribe